تحریک انصاف کے “کارکن قافلے” پنڈی پہنچنے کا سلسلہ رات بھرجاری رہا

فوٹو :سوشل میڈیا

راولپنڈی: تحریک انصاف کے “کارکن قافلے” پنڈی پہنچنے کا سلسلہ رات بھرجاری رہا، پنجاب، سندھ، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا سے لوگ پہنچ رہے ہیں.

خیبرپختونخوا سے ایک بڑا جلوس آج راولپنڈی پہنچے گا جبکہ آزاد کشمیر سے بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کی کال پر راولپنڈی پہنچیں گے.

رات راولپنڈی پہنچنے والوں کیلئے مختلف جگہوں پر خصوصی خیمے نصیب کئے گئے تھے جبکہ صاحب حیثیت شرکاء نے پہلے ہی پنڈی کے مختلف ہوٹلز میں بکنگ کروا رکھی تھی.

حکومت کی طرف سے سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی نفری فیض آباد تعینات کی گئی ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو کینٹینرز لگا کر کئی راستے بند کئے گئے ہیں جبکہ حکومت ایک مہینے سے سکیورٹی کے نام پر 50 کروڑ سے زائد رقم خرچ کر چکی ہے.

دوسری طرف عمران خان ہیلی-کاپٹر لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے کے باوجود راولپنڈی پہنچ رہے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ وہ بذریعہ ہیلی-کاپٹر دن ایک لاہور سے پنڈی کیلئے روانہ ہونگے.

راولپنڈی میں جلسہ ہو گا، دھرنا ہو گا، یا اسلام آباد کی طرف پیش قدمی، اس بات کا فیصلہ خود کپتان کریں گے، تاہم دوسری طرف وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دہشت گردی کے خدشات ظاہر کئے ہیں.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.