عمران خان کا تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کردیا
راولپنڈی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کردیا، کہا ہے کہ ملک میں کسی قسم کا انتشار پیدا نہ کرنا چاہتے، معاشی حالات پہلے ہی بُرے ہیں توڑ پھوڑشروع ہو گئی تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔
راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے حقیقی آزادش لانگ مارچ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہم ملک میں تباہی مچانے کے بجائے کرپٹ نظام سے باہر نکلیں گے، اسلام آباد نہیں جائیں گے، ہم اس کرپٹ سسٹم کا حصہ نہیں بنیں گے.
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا بار بار سنتے ہیں سائفر ایک ڈرامہ تھا، کہتے ہیں سائفر تو ایک فیک بیانیہ ہے، جو یہ سارے کہہ رہے ہیں جو حکومت گرانے کی سازش کا حصہ تھے۔یہ میرا پاکستان اور میری فوج ہے، چاہتا ہوں میری فوج مضبوط ہو، ہمیں اپنی طاقتور فوج پرفخرہے.
سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے کہا گیا جان کوخطرہ ہے، تین مجرموں نے پوری سازش کر کے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی، مجھے کہا گیا وہ پھرسے واردات کریں گے۔ کوئی شک نہیں میرے لیے سفرکرنا بڑا مشکل تھانوجوانوں کوکہتا ہوں موت کوبڑے قریب سے دیکھا۔
انھوں نے جب نیچے گرا تومیرے سرکے اوپرسے گولیاں چلیں، نوجوانوں اپنے ایمان کو مضبوط کرو اللہ کے سوا کوئی خدا نہیں، زندگی اورموت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا نوجوانوں موت کے خوف سے اپنے آپ کوآزاد کرو، خوف بڑے انسان کوچھوٹا اورغلام بنادیتا ہے۔
مری روڈ پر سکستھ روڈ سے رحمان آباد تک جلسہ شرکا موجود تھےجب کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب سے دیر تک قافلے پہنچنے کا سلسلہ جاری رہا ۔
شیخ رشید احمد نے جلسہ سے خطاب میں کہا کہ آج یہاں عوام کا ایک سمندر دیکھ رہا ہوں جو آپ کو اٹھاکر لے جائے گا، میں نے آٹھ ماہ تک اپنی زبان بند رکھی، رانا ثنا اللہ کہاں ہو سامنے آؤ۔
انہوں ںے کہا کہ ملک کی معیشت تباہ ہوگئی ہے، اسحاق ڈار غلط بیانی کررہے ہیں ملکی معیشت ڈوب رہی ہے، سامراج کے غلاموں کے آنے سے ملک تباہ ہوگیا۔
شیخ رشید احمد نے کہا آج والدین کے پاس بچوں کے اسکولوں کی فیسیں دینے کے لیے پیسے نہیں، مہنگائی کی وجہ سے لوگ آج بل ادا نہیں کرسکتے۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن یہاں واپس جانے کےلئے جمع نہیں ہوئے، الیکشن کی تاریخ دی جائے، مراد سعید اورپرویز خٹک نے بھی خطاب کیا۔
تبصرے بند ہیں.