انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی
فوٹو : اسکرین گریب
اسلام آباد: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی، پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد ان کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی.
کپتان بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اسلام آباد پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے ٹیم کا استقبال کیا۔
تین میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہوگی،اتوار کو آرام کے بعد پیر سے کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا.
Touchdown in Pakistan for our Men’s Test squad! 🇵🇰 pic.twitter.com/2GbRr1Xcw1
— England Cricket (@englandcricket) November 26, 2022
ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 9دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا.
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہے جس میں مہمان ٹیم نے پاکستان سے 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے اور سیریز 4/3 سے جیتی تھی.
تبصرے بند ہیں.