جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا چارج سنبھال لی

راولپنڈی: جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا چارج سنبھال لیا، جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں عہدہ سنبھالنے کی پروقار تقریب میں ذمہ داری سنھبالی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں تینوں افواج کے حاضر سروس ، ریٹائرڈ افسران اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے شرکت کی،جنرل ساحر کا تقرر 24 نومبر کو کیا گیا تھا۔

جوائنٹ ہیڈکوارٹرز آمد پر نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو چاق و چوبند جوائنٹ سروسز گارڈ نے سلامی پیش کی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا جائزہ لیا۔

چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے والے جنرل ساحر شماد نے گزشتہ سال اکتوبر دوہزار اکیس میں راولپنڈی کور کے کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔

مسح افواج میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ایک انٹر سروسز فورم ہے، جو تینوں مسلح افواج کے درمیان رابطے کا کام کرتا ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی وزیراعظم کے فوجی مشیر اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے ہیں۔

نئے چیف آف آرمی اسٹاف کی عہدہ سنبھالنے کی تقریب 29 نومبر کو ہوگی، سبکدوش ہونے والے جنرل قمر جاوید باجوہ جنرل عاصم منیر کو ذمہ داریاں سونپیں گے،29 کو ان کی مدت ملازمت بھی ختم ہو جائے گی۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.