ٹریفک حادثات، وادی نیلم میں 6 خواتین، لاڑکانہ میں 5 افراد جاں بحق
مظفرآباد: ٹریفک حادثات، وادی نیلم میں 6 خواتین، لاڑکانہ میں 5 افراد جاں بحق، نیلم میں ووٹ ڈالنے جانے والی جیپ کوحادثہ،6 خواتین جاں بحق، حادثے میں ڈرائیورسمیت 7 افراد شدید زخمی ہوئے۔
حادثہ آزادکشمیر کے علاقے وادی نیلم میں پیش آیا جہاں خواتین ووٹرز کو لے کر جانے والی جیپ کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 6خواتین ووٹرز جاں بحق ہوئیں۔
زخمی ہونے والوں میں ڈرائیور سمیت 7 خواتین شامل ہیں ،پولیس کے مطابق جیپ کو حادثہ دودھنیال کے علاقے میں موڑ کاٹتے وقت پیش آیا۔
جیپ بےقابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا اور خواتین کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کیا گیا۔
دشوار گزار راستہ کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آئیں،اسپتال پہنچائے جانے والے زخمیوں میں سے بھی 5 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
ادھر لاڑکانہ میں دھند کے باعث کار ٹریکٹر سے ٹکراگئی جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثہ خیر پور جوسو کے قریب انڈس ہائی وے پر دھند کے باعث پیش آیا، ، جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی بہن اور بچی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت مٹھل شاہ، عظیم شاہ، اسماعیل شاہ، صابرہ شاہ اور بچی منشاء شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق افراد کا تعلق لاڑکانہ کی تحصیل رتودیرو سے ہے، نعشوں کو چانڈکا میڈیکل ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
تبصرے بند ہیں.