حکمران کوئی اور ہیں ہم ہیں خواہ مخواہ اس میں، مصطفیٰ نواز کھوکھر
فوٹو: فائل
راولپنڈی: ٹویٹ کرنے جرم میں سینیٹر شپ سے محروم ہونےوالے پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھرنے ایک اور ٹویٹ سے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اتوار کو ایک اور ٹویٹ کیا ہے جس میں کہتے ہیں ، حکمران کوئی اور ہیں ہم ہیں خواہ مخواہ اس میں، مصطفیٰ نواز کھوکھر کا ٹویٹ۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑے جانے، علی وزیر کی بندش، محسن ڈاور پر سفری پابندی کا حوالہ دیا۔
چاہے علی وزیر کی بندش ہو یا محسن داوڑ کے اوپر سفری پابندیاں ۔ مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو جانا ہو یا فریال تالپور کو ہسپتال سے گھسیٹ کر جیل میں پھینک دینا۔ اور آج کے دور میں سیاسی مخالفوں پر تشدد ہونا۔
حکمران کوئی اور ہیں ہم ہیں خواہ مخواہ اس میں!
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) November 27, 2022
کہا ’چاہے علی وزیر کی بندش ہو یا محسن داوڑ کے اوپر سفری پابندیاں،مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو جانا ہو یا فریال تالپور کو اسپتال سے گھسیٹ کر جیل میں پھینک دینا اور آج کے دور میں سیاسی مخالفوں پر تشدد ہونا۔ حکمران کوئی اور ہیں ہم ہیں خواہ مخواہ اس میں۔
اس سے قبل انھوں نے اعظم شہبازگل پر تشدد کے بعد اعظم سواتی کی ویڈیو کے حوالے سے بھی ٹویٹ میں ویڈیو بنانے والوں پر تنقید کی تھی جس پر پیپلز پارٹی نے ان سے سینیٹرشپ سے استعفیٰ لے لیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.