جنرل عاصم منیر آج پاک فوج کی کمان اور “ملاکااسٹک” جنرل باجوہ سے لے لیں گے
راولپنڈی: جنرل عاصم منیر آج پاک فوج کی کمان اور “ملاکااسٹک” جنرل باجوہ سے لے لیں گے، پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوگی۔
جنرل عاصم منیر وہ پاک فوج کے سترویں سپہ سالار ہوں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ آج کمان اور،ملاکا اسٹک، جنرل جنرل عاصم منیر کے حوالے کرکے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ 6 سال تک پاکستان کے بری فوج کے سربراہ رہنے کے بعد ریٹائر ہورہے ہیں وہ 3 سال کےلئے مقرر ہوئے تھے اور بعدمیں پارلیمنٹ سے مزید3 سال کی توسیع حاصل کی تھی۔
کمان کی تبدیلی کی تقریب منگل کی صبح ساڑھے 10 بجے راولپنڈی میں واقع بری فوج کے صدر دفتر جی ایچ کیو میں منعقد ہوگی،فوجی روایات کے مطابق سبکدوش ہونے والے جنرل قمر جاوید باوجوہ جنرل عاصم منیر کو کمانڈ سٹک سونپیں گے۔
پاک فوج کے1972تک پاکستان میں کل 6 کمانڈر ان چیف گزرے ہیں۔ اس اعتبار سے جنرل عاصم منیر پاکستان آرمی کے 17ویں سربراہ ہیں۔
جنرل عاصم منیرکو چیف آف آرمی سٹاف مقررکرنے کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے24 نومبر کو دی تھی، آرمی چیف کی تقرری کی سمری پرصدرنے اسی روز دستخط کیے۔
نئے آرمی چیف کا وزارت دفاع نے29نومبرسے تین سال کی مدت کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جس کا اطلاق آج سے ہوجائے گا۔
جنرل عاصم منیر کب کب کہاں کہاں تھے!
جنرل عاصم منیرنے آفیسرز ٹریننگ سکول منگلا سے تربیت مکمل کی، بہترین کارکردگی پرانہیں اعزازی شمشیر سے نوازا گیا،انھوں نے 23 فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔
جنرل عاصم منیرحافظ قرآن ہیں، 2014 میں کمانڈرفورس کمانڈ ناردرن ایریا، 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جینس مقررہوئے، اکتوبر 2018 میں انہیں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا۔
جون 2019 میں کور کمانڈرگوجرانوالہ تعیناتی ہوئی،فورسٹارکے عہدے پرترقی کے وقت جنرل عاصم کوارٹر ماسٹر جنرل فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
تبصرے بند ہیں.