اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانااصل مقصدہے،شیخ رشید
فائل:فوٹو
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران کواندازہ ہے ملک مزید عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانااصل مقصدہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان سے آدھا گھنٹہ تفصیلی ملاقات ہوئی، انہیں بھی اندازہ ہے کہ ملک مزیدسیاسی عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا۔
عمران خان سےآدھہ گھنٹہ تفصیلی ملاقات ہوئی اُس کواندازہ ہےکہ ملک مزیدسیاسی عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتاالیکشن ناگزیر ہیں سیاسی معاشی استحکام قومی سلامتی کےضامن ہیں الیکشن2مہینےپہلےہوں بعدمیں ہوںPDMکی سیاست دفن ہو گئی ہےاسمبلی توڑناکوئی مسلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانااصل مقصدہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 3, 2022
انہوں نے کہا کہ کہ الیکشن2مہینے پہلے ہوں بعدمیں ہوں پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہو گئی ہے،الیکشن ناگزیر ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانااصل مقصدہے، سیاسی و معاشی استحکام قومی سلامتی کا ضامن ہے۔
تبصرے بند ہیں.