عمران خان 30 دسمبر کو الیکشن کی تاریخ دے گا یا اسمبلیاں توڑ دے گا،شیخ رشید

فائل:فوٹو

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ عمران خان 30 دسمبر کو الیکشن کی تاریخ دے گا یا اسمبلیاں توڑ دے گا،حکومت عوام میں جانے کے قابل ہی نہیں ہے۔

اپنے بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق گیند حکومت کے کورٹ میں ہے وہ سیاست آباد کرے یا برباد کردے یہ سب کچھ حکومت پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے ان کی معیشت کا پوسٹ مارٹم کردیا، چار چار وزراء مل کر بھی بیانات دیں تو کوئی ان کی بات نہیں سنتا، حکومت عوام میں جانے کے قابل ہی نہیں ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ الیکشن سے فراری الیکشن کی تیاری کریں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.