میں اپنی مرضی سے جو بھی چاہوں اپلوڈ کرسکتی ہوں، ارمینا خان کا ’میٹرنٹی شوٹ‘ پر تنقیدکاجواب

فوٹو:سوشل میڈیا

لاہور: اداکارہ ارمینا خان نے اپنے ’میٹرنٹی شوٹ‘ پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔کہتی ہیں میں اپنی مرضی کے مطابق اس پر جو بھی چاہوں اپلوڈ کرسکتی ہوں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی جانب سے اپنے ’میٹرنٹی شوٹ‘ کو شیئر کرنے پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ادکارہ کو مغربی زدہ قرار دیتے ہوئے اس عمل کو شرمناک قرار دیا تھا۔

ارمینا خان نے ٹرولز کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرا اکاوٴنٹ میری جگہ ہے اور میں اپنی مرضی کے مطابق اس پر جو بھی چاہوں اپلوڈ کرسکتی ہوں۔

ارمینا نے کہا کہ میں آئندہ اپنی ڈلیوی کے تجربے کو بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کروں گی اور مجھے ٹرولز کی کوئی پروا نہیں ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.