حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنی سیاسی قبر کھودے گی،شیخ رشید
فائل:فوٹو
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف کو بھی بلالیں ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے۔ اکیلا عمران خان تمام مخالف سیاسی قوتوں کو شکست دیگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں۔ حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنی سیاسی قبر کھودے گی۔
فیصلوں میں تاخیر حالات کومزید سنگین بنادےگی حکومت کاپاوں معاشی بارودی سرنگوں پرہےسیاسی معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں حکومت الیکشن میں جتنی دیرکرےگی اپنے لیےسیاسی قبرکھودےگی نوازشریف کو بھی بلالیں ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہےاکیلا عمران خان تمام مخالف سیاسی قوتوں کوشکست دےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 5, 2022
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بھی بلا لیں ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے۔ اکیلا عمران خان تمام مخالف سیاسی قوتوں کو شکست دیگا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ فیصلوں میں تاخیر حالات کو مزید سنگین بنا دے گی۔ حکومت کا پاوٴں معاشی بارودی سرنگوں پر ہے۔
تبصرے بند ہیں.