افغانستان میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی وطن واپس پہنچ گئے

فائل:فوٹو

اسلام آباد: افغانستان کے دارالحکومت میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی پر جمعہ 2 دسمبر کو قاتلانہ حملہ ہوا تھا

کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی مشاورت اور دیگر کاموں کے لیے وزارت خارجہ کی ہدایت پر وطن واپس آئے ہیں۔ وہ آئندہ کچھ دنوں میں کابل واپس روانہ ہوں گے۔

یادرہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی پر جمعہ 2 دسمبر کو قاتلانہ حملہ ہوا تھا، جس میں خود محفوظ رہے تاہم ان کا محافظ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ پاکستانی ناظم الامور کے سکیورٹی گارڈ کے سینے میں تین گولیاں لگی تھیں۔ بعد ازاں اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا گیا تھا۔

ادھر حکومت پاکستان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغانستان کی عبوری حکومت سے تحقیقات اور ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

بعد ازاں ہفتے کے روز کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے قریب واقع ایک عمارت کی آٹھویں منزل پر چھاپا مار کاروائی میں ایک شخص گرفتار کرلیا گیا، جس سے متعلق بتایا گیا کہ وہ پاکستانی ناظم الامور پر حملے کا ملزم ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.