حکومت ارشد شریف قتل کیس کے معاملے میں عدالت عظمیٰ کی ہرممکن معاونت کرے گی،وزیراعظم
فائل:فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل پر سپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس لیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میں نے پہلے ہی چیف جسٹس آف پاکستان کو ارشد شریف کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے لیے خط لکھ دیا تھا۔
I welcome Supreme Court taking suo motu notice of the murder of journalist Arshad Sharif. I had already written a letter to Honorable Chief Justice of Pakistan for setting up a Judicial Commission to probe the murder. The government will extend full cooperation to the Court.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 6, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ حکومت ارشد شریف قتل کیس کے معاملے میں عدالت عظمیٰ کی ہرممکن معاونت کرے گی۔
تبصرے بند ہیں.