گوگل نے ایس ای سی پی میں رجسٹریشن کرا دی ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی آمین الحق نے کہا ہے گوگل نے ایس ای سی پی میں رجسٹریشن کرا دی ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی نے بتایا مزاکرات جاری ہیں.

وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق اسلام آباد میں ڈیجیٹل سگنیچر کے لئے سرٹیفیکیشن اتھارٹی کی افتتاحى تقريب سے خطاب کر رہے تھے۔

سيد امين الحق کا کہنا ہے گوگل نے ایس ای سی پی میں رجسٹریشن کرا دی، جلد ہی ان کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔سید امین الحق نے کہا کہ ڈیٹا اور ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کے تحفظ کے لئے ریگولیٹری فریم ورکس کی تشکیل ناگریز تھی۔

گوگل،فیس بک اور ٹک ٹاک کی پاکستان سے آپریشن کی تیاریاں شروع ،گوگل نے سکیورٹی ایکس چینج کمیشن اف پاکستان میں رجسٹریشن بھی کرادی۔

پاکستان میں دفاتر قائم ہوگئے تو سوشل میڈیا سروسز کےلئے پاکستانی صارفین کو اپنے ایشوز کا حل پاکستان میں ہی میسر ہوگا۔

وفاقى وزير نے بتایا کہ پاکستان میں گوگل ، فیس بک اور ٹک ٹاک حکام سے مزاکرت کا عمل جاری ہے اور جلد ہی ان کے دفاترپاکستان میں کھل جائیں گے۔

وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق نےکہا روٹ سرٹیفیکیشن اتھارٹی ملک میں ڈیجیٹل اکانومی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہو گی۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.