عمران خان کی گھڑی نہیں خریدی میرا دستخط اور بل جعلی ہے، تاجر شفیق

اسلام آباد: عمران خان کی گھڑی نہیں خریدی میرا دستخط اور بل جعلی ہے، تاجر شفیق کا بیان سامنے آگیا، شفیق کو گھڑی کا خریدار ظاہر کرکے خبریں چلائی جاتی رہیں.

اس حوالے سے جیونیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی گھڑی کے مبینہ خریدار تاجر شفیق کا بیان سامنے آ گیا ہے اور اس نے تمام عمل سے لاتعلقی کا اظہارکیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان کی گھڑی کے مبینہ خریدار نے بتایا کہ میرا نام محمد شفیق ہے اور جناح سپر مارکیٹ ایف 7 میں میری دکان ہے، میرے خلاف پروپیگنڈا چل رہا ہے کہ میں نے عمران خان کی گھڑی خریدی ہے۔

بیان میں محمد شفیق کا کہنا ہے کہ نہ میں نے کوئی گھڑی خریدی اور نہ ہی میرا اس سے کوئی تعلق ہے، نہ وہ میرا بل ہے، نہ دستخط ہیں، نہ میری لکھائی ہے۔

تاجر شفیق کے مطابق میری دکان کی اسٹمپ کا غلط استعمال ہوا ہے، میں خاصے عرصے سے خاموش تھا کہ معاملہ ختم ہو جائے لیکن مجھے ہر طرف سے پریشانی ہوئی، میرا نام استعمال کیا جا رہا ہے ان تمام باتوں کی تردید کرتا ہوں.

انھوں نے کہا کہ اگر مجھے اس معاملے میں گھسیٹا جائے گا تو قانونی چارہ جوئی کروں گا.

دوسری طرف خریدار کے انکار کے بعد ایک مبینہ آڈیو سامنے لائی گئی ہے جس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی مبینہ طور پر زلفی بخاری کے ساتھ گفتگو کر رہی ہیں.

مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دونوں عمران خان کی گھڑی کو فروخت کرنے کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں.

مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی زلفی بخاری کے سلام کا جواب دینے کے بعد ان کی طبیعت پوچھتی ہیں اور ان سے عمران خان کی گھڑیوں کو بیچنے کا ذکر کرتی سنی جاسکتی ہیں۔

مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی زلفی بخاری کو بتا رہی ہیں کہ خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں انھوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں تاکہ آپ ان کو کہیں بیچ دیں۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ کیوں کہ وہ ان کے استعمال کی نہیں ہیں اس لیے وہ چاہ رہے ہیں کہ آپ انھیں کہیں (فروخت) کر دیں۔ جس کے جواب میں زلفی بخاری کہتے ہیں ضرور مرشد میں کردوں گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بشریٰ بی بی کی ایسی ہی ایک آڈیو ملک ریاض کے خاندان سے منسلک کرکے میڈیا کی خبر بنائی گئی تھی جس کی بعد تردید آگئی تھی.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.