جاپان نے انسداد پولیو پروگرام کے لئے3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد کی گرانٹ فراہم کردی
فائل:فوٹو
اسلام آباد: جاپان کی پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے لئے3.87 ملین امریکی ڈالر معاہدہ پر دستخط ہوگئے۔س گرانٹ کو ضروری پولیو ویکسین کی خریداری کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لئے3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد کی گرانٹ فراہم کرتے ہوئے اپنی معاونت بڑھا دی ہے، اس گرانٹ کو ضروری پولیو ویکسین کی خریداری کے لئے استعمال کیا جائے گا جس سے پاکستان میں وبائی اضلاع میں 5سال سے کم عمر کے 18.61 ملین سے زیادہ بچوں کی ویکسینیشن ہوگی۔
حکومت جاپان و یونیسیف اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی ویونیسیف کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے، وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اور دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان پولیو پروگرام گزشتہ 30 سالوں میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں تاریخی کمی لایا ہے، خیبر پختونخوا کے مقامی اضلاع تک وائرس کی گردش کو محدود کر دیا ہے۔
ہم 2023ء تک پولیو کے خاتمے کے لئے پْرعزم اور پْرامید ہیں، وزیر صحت نے پولیو کے خاتمے کیلیے جاپان کی حکومت اور ڈونرز کے غیرمتزلزل عزم کی تعریف کی ہے۔
یونیسیف کے توسط سے پاکستان میں پولیو پروگرام کو سپورٹ کرنے کیلیے حکومت جاپان کی جانب سے اب تک238.66 ملین ڈالر سے زائد کی گرانٹ اور قرض کی رقم دی ہے۔
تبصرے بند ہیں.