تارے زمین پر کے چائلڈ اسٹارنے بتادیاکہ انہیں فلم میں کیسے جگہ ملی تھی
فائل :فوٹو
ممبئی: مشہور با لی ووڈ فلم تارے زمین پر کے چائلڈ اسٹار درشیل سفاری کا کہنا ہے کہ انہیں یہ فلم اْن کے دانتوں کی وجہ سے ملی تھی۔کیونکہ فلم میں ایسے ہی بچے کی ضرورت تھی‘۔
فلم ’تارے زمین پر‘ میں بطورِ چائلڈ اسٹار اداکاری کرنے والے درشیل اب جوان ہو چکے ہیں، سوشل میڈیا پر ان کودیکھاجاسکتاہے ۔انہوں نے اپنی فلم تار ے زمین پر کے حوالے سے بتایا کہ انہیں فلم میں کیسے جگہ ملی تھی ۔
بھارتی صحافی سے گفتگو میں درشیل کا کہنا تھا کہ ’مجھے بچے کا وہ کردار میرے دانتوں کی وجہ سے دیا گیا تھا کیونکہ فلم میں ایسے ہی بچے کی ضرورت تھی‘۔
درشیل نے مزید کہا کہ’جب بھی کسی فلم میں کاسٹنگ ہوتی ہے تو پورا لْک دیکھ کر کردار دیا جاتا ہے، میرے ساتھ بھی یہ ہی ہوا، دیکھا گیا کہ بچے کے دانت ایسے ہیں، چہرہ شرارتی اور معصوم ہے تو مجھے فلم مل گئی‘۔
اس فلم میں درشیل ایک معصوم اور منفرد ذہانت رکھنے والے بچے کا کردار ادا کر رہے تھے جو پڑھائی میں کمزور تھا جس کا چہرہ معصوم اور دانت بڑے تھے۔
خیال رہے کہ مذکورہ فلم میں عامر خان نے ا?رٹ ٹیچر کا کردار نبھایا تھا اور اس فلم نے خوب کامیابی بھی حاصل کی تھی۔
تبصرے بند ہیں.