ملتان ٹیسٹ پہلا دن، انگلینڈ 281 پر آوٹ، پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز
فائل:فوٹو
ملتان ٹیسٹ پہلا دن، انگلینڈ 281 پر آوٹ، پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز، بابراعظم 61 اور سعود شکیل 32 رنز پر کھیل رہے ہیں جبکہ امام الحق صفر اور عبداللہ شفیق 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.
انگلینڈ کی طرف سے اینڈریسن اور لیچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، پہلے دن انگلش ٹیم 281 پر ڈھیر ہوگئی، ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کیلئے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے انگلش ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، زیک کرولی 19، بین ڈکٹ 63، اولی پوپ 60، جو روٹ 8، ہیری بروک 9، کپتان بین اسٹوکس 30، ول جیکس 31 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے، زاہد محمود نے اولی روبنسن اور جک لیچ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے مختلف پچ ہے کوشش ہوگی پاکستان کو انڈر پریشر رکھیں۔ اس موقع قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے تاہم جلد انگلش بیٹرز کی وکٹیں حاصل کرکے میچ میں کم بیک کریں گے۔
ادھر قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ اور حارث روٴف انجریز کے باعث ملتان ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، فہیم اشرف، زاہد محمود، ابرار احمد اور محمد علی جبکہ انگلش ٹیم میں کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، اولی رابنسن، جیک لیچ، مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.