فیفا ورلڈ کپ ،کروشیا اور ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گئے، برازیل آوٹ ہوگیا
دوحہ: فیفا ورلڈ کپ ،کروشیا اور ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گئے، برازیل آوٹ ہوگیا جب کہ نیدرلینڈ کا سفر بھی ختم ہوگیا۔
قطرکے ایجوکیشن سٹی گراونڈ پر پہلے کوارٹر فائنل میں برازیل اور کروشیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا ، اضافی ٹائم مں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا تھا۔
پینلٹی کک مرحلے میں کروشیا نے برائل کو ہرادیا، برازیل کے دو پینلٹی ککس ضائع ہوگئیں اس طرح مجموعی طور پر کروشیا نے یہ میچ 3 کے مقابلے میں5 گول سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا ل جب کہ برازیل ورلڈ سے باہر ہوگیا۔
دوسرے سیمی فائنل کا فیصلہ بھی پینلٹی کک پر ہی ہوا، مقررہ وقت میں ارجنٹینا اور نیدر لینڈ نے2،2 گول کئے تھے جس میں میچ کے اختتام کے آخری منٹ میں نیدرلینڈ نے گول کرکے اسکور برابر کیا تھا۔
اضافی ٹائم میں بھی دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، تاہم پینلٹی کک کے مرحلے میں نیدرلینڈ کی ٹیم نے ابتدائی دونوں پینلٹی ککس مس کرکے ارجنٹیاکا سفر آسان کردیا،
ارجنٹینا کی طرف سے بھی چوتھی پینلٹی ضائع ہوئی تاہم ان کی ایک گول کی برتری برقرار رہی، کوارٹر فائنل کے اہم میچ میں لیونل میسی نے 2 گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
منگل کو آرجنٹینا کا مقابلہ کاسیمی فائنل میں کروشیا سے مقابلہ ہوگا جب کہ آج بھی دومیچ کھیلے جانے ہیں مراکش پرتگال مد مقابل ہوں گے جب دوسرا میچ انگلینڈ اور فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.