ثانیہ مرزا ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں
لندن۔ (اے پی پی)بھارتی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں (کل) جمعرات کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں آسٹریلیا کے جان ولیم پیرز اور ان کی کینیڈین جوڑی دار گیبریلا ڈابروسکی کو شکست دی۔
ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری ہے ۔ میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں بھارتی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا کے جان ولیم پیرز اور ان کی کینیڈین جوڑی دار گیبریلا ڈابروسکی کو4-6، 6-3 اور 5-7سے شکست دیکر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا تھا
تبصرے بند ہیں.