انگلینڈ کے دوسری اننگز میں 202 پر 5 آوٹ،281 رنز کی لیڈ حاصل کر لی

فوٹو : پی سی بی

ملتان: انگلینڈ کے دوسری اننگز میں 202 پر 5 آوٹ،281 رنز کی لیڈ حاصل کر لی، ابراراحمد کی میچ میں 10 وکٹیں، دوسری اننگز میں بھی مزید3 وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے 107 رنز 2 کھلاڑی آوٹ پر اننگز کاآغاز کیا، پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم 75 ،سعود شکیل کے 63 رنز پر آؤٹ ہوئے پھر لائن لگ گئی۔

محمد رضوان 10، محمد نواز 1، محمد علی اور زاہد محمود صفر آؤٹ اور فہیم اشرف 22 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ ابرار احمد 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بعد میں دوسری اننگز میں انگلینڈ نے5 وکٹوں کے نقصان پر202 رنز بنائے ہیں ، بروک 73 اور بین اسٹوک16 رنز پر کھیل رہے ہیں.

ابرار احمد نے دوسرے دن بھی 3وکٹیں لیں اب تک 10وکٹیں لے چکے ہیں،زیک کرالی 3 رنزپر ابرارنے رن آوٹ کیا، بین ڈکٹ79 ، جیکس 4اور جو روٹ 21 رنز بنا کر ابرارکا ہی شکار ہوئے،باقی کسی باولرز مشقت ہی کرتے رہے۔

انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی اور پہلی اننگز میں ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 7 وکٹیں حاصل کی تھیں.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.