مراکش پرتگال کو،فرانس انگلینڈ کو ہرا کرورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
دوحہ: مراکش پرتگال کو،فرانس انگلینڈ کو ہرا کرورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے،مراکش کی طرف سے یوسف نےبتالیسویں منٹ میں گول کیا۔
قطرکےالتمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش کی ٹیم نے برتری حاصل کی، رونالڈو کی ٹیم سر توڑ کوششوں کے باوجود میچ برابرنہ کرسکی.
میچ میں پرتگال نے 9 اور مراکش نے 3 کارنرحاصل کئے،بال پوزیشن 74 فیصد پرتگال کے پاس رہی ، اس دوران مراکش کے گول کیپر نے کئی یقینی گول بچائے۔
کوارٹر فائنل میں فتح حاصل کرنے کے بعد مراکش انگلینڈ اور فرانس میں سے جیتنے والی ٹیم کے ساتھ سیمی فائنل کھیلے گا۔
دوسرے کوارٹر فائنل میں فرانس نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دی، فرانس نے پہلے گول کیا جو کہ انگلینڈ کے ہیری کین نے پینلٹی اسٹوک پر برابر کردیا۔
فرانس کی طرف سے دوسرا گول 74 منٹ میں گراہو نے بنایا جسے برابر کرنے کا انگلیڈ ٹیم کو ایک اور موقع ملا جب انھیں پینلٹی ملی مگر اس بار ہیری کین نے پینلٹی ضائع کردی۔
فرانس جیت کے بعد اب سیمی فائنل میں مراکش کے مد مقابل ہوگا جس نے پرتگال کا سفر کوارٹر فائنل میں تمام کرکے سیمی فائنلمیں جگہ بنائی ہے۔
دوسری طرف ارجنٹائن اورکروشیا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل ہوگا ، فیفا ورلڈ کپ آخری مرحلے میں داخل ہوگیاہے۔
تبصرے بند ہیں.