ملک جس تیزی سے نیچے جا رہا ہے اس کے اثرات تمام اداروں پر پڑیں گے

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف نے ملکی معیشت پر خطرے کی گھنٹی بجادی، عمران خان کہتے ہیں ملک جس تیزی سے نیچے جا رہا ہے اس کے اثرات تمام اداروں پر پڑیں گے۔

لاہور میں پی ٹی آئی کی معاشی ٹیم کے اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ، نیشنل سیکیورٹی پالیسی کا ایک پہلو ملٹری اور دوسرا معیشت ہے۔

عمران خان نے کہا نیشنل سیکیورٹی کی پالیسی ہم نے ہی بنائی تھی،ان کا کہنا تھا موجودہ صورتحال میں عدلیہ سمیت تمام اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

سابق وزیراعظم نے کہا سب سے کہہ رہا ہوں آواز بلند کریں، ملک تیزی سے نیچے جا رہا ہے اگر آواز بلند نہیں کریں گے ہم تو سب اس کے ذمہ دارہوں گے۔

ان کا کہنا تھا تیس سال قرضے لے کر ملک کو اس نہج تک پہنچانے والی جماعتوں پر سرمایہ کاروں کو اعتماد نہیں رہا۔

عمران خان نے کہا کہ دو جماعتیں 30 سال سے اقتدار میں بیٹھی ہوئی ہیں۔ ملک پر قرضے ان کی وجہ سے چڑھے، جن کی اب قسطیں دینی مگر سرمایہ کاروں کو اس حکومت پر اعتماد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری برآمدات میں کمی واقع ہوتی جا رہی ہے، اس وقت سب سے زیادہ پریشان کاروباری طبقہ ہے مگر پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی خاموشی پر حیرت ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے یاد دلایا کہ ہمارے آخری مہینے میں 27 فیصد صنعتی ترقی ہوئی تھی جو آج صفر ہے۔ کسانوں کے پاس پیسہ آیا تھا، بے شمار موٹرسائیکلیں فروخت ہوئیں، ریکارڈ برآمدات ہوئی تھیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.