ارجنٹائن اور کروشیا آج فیفاورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے
دوحہ: ارجنٹائن اور کروشیا آج فیفاورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گےورلڈ کپ بس دو قدم کی دوری پہ،ارجنٹائن یا کروشیا ؟ کون پہنچے گا فائنل میں آج قطر کے موسیل اسٹیڈیم میں فیصلہ ہوگا۔
ارجنٹائن دو دفعہ کا عالمی چمپئن اور 3 بار رنراپ رہا، کروشیا نے 2018کا فائنل کھیلا تھا فرانس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس دفعہ موقعہ سے فائدہ اٹھاتے ہیں یا نہیں فیصلہ آج ہو جائے گا۔
قطر میں جاری 22 واں فیفا ورلڈ کپ آخری مراحل میں ہے،پہلے سیمی فائنل میں کروشیا اور ارجنٹائن پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے مدمقابل ہوں گے۔
سروے کے مطابق 50 فیصد ارجنٹائن جب کہ 22 فیصد کروشیا کی جیت متوقع ہے،کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے نیدرلینڈ کو شکست دی جب کہ کروشیا نے سابق عالمی چمپئن برازیل کو ٹھکانے لگایا۔
دوسرا سیمی فائنل 14 دسمبر کو مراکش اور فرانس کے درمیان الیت اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،فائنل کا فیصلہ ہونے کے بعد تیسری پوزیشن کا میچ 17 دسمبر کو اور فائنل 18 دسمبر کو اسی لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں آج سیمی فائنل ہورہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.