سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت ملنے کے بعد عمران خان کو دھمکیاں، لفظی حملے کئے

اسلام آباد: سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت ملنے کے بعد عمران خان کو دھمکیاں، لفظی حملے کئے ، گھڑی چور کہا، عمران خان سے حساب مانگا، سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کیخلاف کارروائی کرنے کی دھمکیاں دیں.

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کی، سلیمان شہباز نے کہا کہ ن لیگ کی ساری قیادت جیل میں قید رہی، ابھی تک سیاست ہمارے ساتھ ہوئی ہے اب ہم کریں گے، کے پی گورنمنٹ کرپشن کی داستان ہے، 2008 سے کے پی میں جو ہوتا رہا وہ سب کے سامنے ہے۔

عمران نیازی توشہ خانہ میں جو کچھ کر کے گیا اس کے اب حساب کا وقت آگیا ہے، ہم اس کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، یہ عدالتوں میں آئے اور اپنے مقدمات کا سامنا کرے.

وزیراعظم کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ قوم دیکھ رہی ہے کب اس کے خلاف کیسز کا نتیجہ نکلے گاکب اس کو سزا ملے گی، جب تک اس کو سزا نہیں ملے گی ہم اس کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

منی لانڈرنگ کے ملزم نے کہا کہ کرپشن کی داستانیں سامنے آئیں گی، ان سب کا جواب دینا پڑے گا، عمران نیازی بلیک میلنگ کر کے بھی کچھ نہیں کرسکا، ان لوگوں کو عبرتناک سزائیں ملنی چاہئیں.

سلیمان شہباز کا کہنا تھا پی ٹی آئی ایک فاشسٹ پارٹی ہے، اس نے پاکستان کی اخلاقیات تباہ کیں، آج کل شہزاد اکبر صاحب پاکستان سے باہر ایک محل میں برتن دھو رہے ہیں۔

پاکستان واپسی سے متعلق سلیمان شہباز نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں پاکستان میں اب فیئر انوائرمنٹ ہے، ہم اپنے کیسز کا مکمل دفاع کریں گے، عمران خان قوم سے جھوٹ بولتا رہا کہ میں نے قرضے لیے ہیں.

اس نے اپنے 4 سالہ دور میں 25 ہزار ارب کا قرضہ لیا، وہ پیسہ کہاں گیا؟ یہ گھڑیاں چوری کرتا رہا وہ پاکستان کی امانت تھیں، میں اس کو چیلنج کرتا ہوں یہ گھڑی بیچنے، پیسے لانے کی رسید قوم کو پیش کرے، دکھائے وہ کرپشن کیسے ہوئی؟

سلیمان شہباز نے عمران خان سے متعلق کہا یہ گھٹیا چور ہے، گھڑی چوری کی ٹرانزیکشن کا حساب دے، ہم تو کہتے تھے کہ ویسٹ اور ایسٹ پاکستان کا دوست ہے، ہم تو سب کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں.

انھوں نے کہا اس نے امریکن سازش کا ڈھونگ اور ڈرامہ کیا، اب کہتا ہے غلطی ہو گئی، غلطی نہیں ہوئی یہ ڈرامے باز شخص ہے، سائفر کے اوپر اس کی ڈرامے بازی ساری قوم کے سامنے عیاں ہوگئی۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.