کیسز فیصلوں کا انتظار کیوں؟ سیدھی بریت کی درخواست دیں اور جان خلاص
لاہور: کیسز فیصلوں کا انتظار کیوں؟ سیدھی بریت کی درخواست دیں اور جان خلاص، حکمران اتحاد اور بالخصوص مسلم لیگ ن نے نئی حکمت عملی بنا لی.
وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز، اسحاق ڈار کے نقش قدم پر چلتے ہوئے
سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری نے بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔
فواد حسن فواد نوازشریف کے دور میں ان کے پرنسپل سیکرٹری کی ذمے داریاں انجام دیتے رہے ہیں، فواد حسن فواد نے لاہور کی احتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2022 سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا، یہ جھوٹا کیس ہے ہم میرٹ پر جلد فیصلہ چاہتے ہیں لہٰذا آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں میرٹ پر بری کیا جائے۔
فواد حسن فواد نے بریت کی درخواست پر احتساب عدالت نمبر 6 کی جج عظمی اختر چغتائی نے سماعت کی اور نیب کو 4 جنوری کیلئےنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگ لیا۔
تبصرے بند ہیں.