لاہوردھماکے کے ثبوت مل گئے، ڈوزئیراقوام متحدہ کو دیدیا، حناربانی کھر
فوٹو: سکرین گریب
اسلام آباد: لاہوردھماکے کے ثبوت مل گئے، ڈوزئیراقوام متحدہ کو دیدیا، حناربانی کھر نے کہاپاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں خارجہ امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے کہا بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں ہونے والی دہشت گردی میں “را “ملوث ہے۔
کہا سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس اور کلبھوشن کی گرفتاری سے بڑا ثبوت اور کیا ہو، پاکستان تمام ثبوتوں کے ساتھ دنیا کو بھارتی دہشت گردی سے آگاہ کررہا ہے، اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے ارکان سے بھی ڈوزیئر شیئر کیا ہے۔
حناربانی کھر کہتی ہیں بھارت خطے میں دہشتگردی کی متعدد تنظیموں کی معاونت و مدد کرتا رہا ہے۔پاکستان نے ثبوت پیش کردیئے ،بھارت کا احتساب کرنا عالمی برداری کی ذمہ داری ہے۔
انھوں نے کہاآج دنیا اورخطے کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، یہ المیہ ہے دہشتگردی کرانے والا ملک خود کو دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار قرار دیتا ہے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا سیکرٹری خارجہ نے بھی غیرملکی سفیروں کوبھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے بارے میں بریفنگ دے دی، بھارت نے جوہر ٹاؤن لاہور میں دہشتگردی کی، ہم نے تحقیقات مکمل ہونے اور ثبوتوں کا انتظار کیا۔
حناربانی کھر نے کہا یہ بھارت ہی ہے جس نےدہشتگردی سے فائدہ اٹھایا،پاکستان میں دہشتگردی کی بھی اور اسے بڑھاوا بھی دیا، سکیورٹی کونسل کے ارکان سے بھارت کو دیا گیا ڈوزیئر شیئرکیا ، بھارتی شہریوں کے بارے میں ریڈ وارنٹس جاری ہوچکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.