پاک ایران سرحدی شہرکے تیل ڈپومیں آتشزدگی، 14اسپیڈ بوٹس جل کر تباہ

فوٹو: سوشل میڈیا

گوادر: پاک ایران سرحدی شہرکے تیل ڈپومیں آتشزدگی، 14اسپیڈ بوٹس جل کر تباہ ، آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا ایرانی تیل جلنےکی اطلاعات ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہےگوادرمیں پاک ایران سرحدپرتیل کےڈپوز میں آگ بھڑک اٹھی،سمندر کنارے لگی آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرتے رہے۔

آتشزدگی14تیل بردار اسپیڈ بوٹس جل کرراکھ ہوگئیں،ایرانی پٹرول و ڈیزل جلنے سے کروڑوں روپے کا نقصان،کوئی انسانی جان ضائع نہیں ہوئی۔

آگ کے خوفناک شعلے اوردھواں میلوں دور سے نظر آرہا تھا، جنریٹر کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ڈیزل کے ڈپو میں آگ لگی جس نے سمندر کنارے کھڑی کشتیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی سے بلوچستان کے ساحلی شہر کے دس ڈپوز اورچودہ تیل برداراسپیڈبوٹس جل کر خاکسترہو گئے،نقصان کا تخیمینہ کروڑوں میں ہے۔

آگ پاک ایران سرحدی علاقےکنٹانی کے تیل کے ڈپوز میں لگی، ڈپوز کے خیمے، .جرنیٹرز اور دوسرے اشیاء بھی جل کرراکھ ہوگئے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.