سینٹر اعظم سواتی کیخلاف سندھ میں درج مقدمات ختم، ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا گیا

کراچی: سینٹر اعظم سواتی کیخلاف سندھ میں درج مقدمات ختم، ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا گیا،آئی جی اور پراسیکیوٹر جنرل نے سندھ ہائیکورٹ کوتمام مقدمات“سی“کلاس کرنے کی تصدیق کی.

اعظم سواتی کے خلاف سندھ میں مقدمات کے اندراج کے خلاف دائر درخواست پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ڈی آئی جی کراچی جنوبی اور دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت کے استفسار پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے بتایا کہ اعظم سواتی کےخلاف سندھ کےمختلف اضلاع میں مقدمات درج ہیں، یہ تمام مقدمات ”سی“ کلاس کردیے گئے ہیں۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل انور منصورخان سے استفسار کیا کہ آپ مطمئن ہیں؟ انور منصور خان نے کہا کہ ہم مطمئن ہیں مگر ایسے مقدمات درج کرتے ہوئے پولیس کو اپنے دماغ کا استعمال کرنا چاہیے۔

بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انور منصور خان نے کہا کہ پراسکیوٹر جنرل سندھ اور پولیس نےکہہ دیاہےکہ اعظم سواتی کے خلاف تمام سی کلاس کردئیےہیں، سی کلاس کا مطلب ہے یہ کیسز نہیں بنتے ہیں۔

انور منصور نے کہا کہ میں نے عدالت عالیہ کے روبرو نکتہ اٹھایا کہ ان کیسز کو عدالتی طریقہ کار سےختم کیا جائے، مطلب یہ ہےکہ وہ کیسز متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹ سے ہی ختم کیے جائیں گے.

طریقہ کار کے مطابق پولیس جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سی کلاس کی رپورٹ پیش کرےگی، جس کے بعد مقدمات ختم ہوجائیں گے اور یہ مقدمات دربارہ نہیں چل پائیں گے.

واضح رہے پنجاب کی طرح سندھ میں بھی یہ جھوٹے مقدمات درج کرانے والوں سے کوئی باز پرس ہوئی نہ عدالت نے طلب کر کہ پوچھا کہ آپ نے ایسا کیوں کیا.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.