افغان فورسزکی پاکستان کی شہری آبادی پر گولہ باری،1جاں بحق،12 شہری زخمی

فوٹو: فائل

چمن:افغان فورسزکی پاکستان کی شہری آبادی پر گولہ باری،1جاں بحق،12 شہری زخمی،ڈپٹی کمشنر حمیدزہری کی طرف سے فائرنگ اورمتاثرین کی تصدیق کی گئی ہے۔

چمن میں فائرنگ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر حمیدزہری کا کہنا ہےچمن میں افغانستان کی جانب سے پاکستان کی شہری آبادی پر گولے فائر کیے گئے۔

 اس کے ساتھ ساتھ کئی گھروں پرگولیاں بھی گری ہیں جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور خواتین و بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

افغانستان سے فائرنگ کے بعد ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی لیویز حکام کے مطابق سرحد پار سے جارحیت کے ایک اور واقعے میں افغان فورسز نے چمن بارڈر پر پاکستان پر مارٹر گولے داغے۔

افغانستان سے ہونے والے حملے میں 12 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

لیویز حکام نے بتایا کہ گولے سرحد کے ساتھ موسیٰ کلی میں شہری بستی پر گرے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔

لیویز حکام کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا ہے۔

 

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.