اس ملک پراصل ظلم جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے این آر او ٹو دے کرکیا، عمران خان

لاہور:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے پاکستان کو مثالی اسلامی ریاست بنانا چاہتا ہوں، ہم نے نوجوانوں سے امید لگائی ہوئی ہے، نوجوان ملک کو اس سطح پر لے جائیں گے جہاں جانا چاہیے تھا۔

لاہور سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان نے کہا کہ دنیا تب عزت کرے گی جب پاکستانی خود اپنی عزت کریں گے،ہم دوسروں سے مانگ رہے ہیں اورقومی دولت لوٹنے والوں نے پیسے بیرون ممالک میں رکھ لئے۔

 سابق وزیراعظم نے کہا ملک لوٹنے والوں کے خلاف لوگوں نے مجھے ووٹ دیا، جس پر یہ لوگ ملک سے بھاگ گئے، اس ملک پراصل ظلم جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے این آر او ٹو دے کرکیا، عمران خان نے کہا پہلے مشرف نے این آر و ون دیا تھا۔

عمران خان نے کہااپنا پیسہ باہر بھیج دیتے ہیں اور دوسروں سے مدد مانگ رہے ہیں، چوروں کی کوئی عزت نہیں ہوتی لیکن یہ ساری قوم کی عزت ختم کردیتے ہیں۔ 

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ خوف ایسی چیز ہے جو انسان کو مقصد تک پہنچنے سے روکتی ہے، خوف کی وجہ سے انسان اپنا خواب چھوڑ دیتا ہے، بُرا وقت آپ کا امتحان لیتا ہے، بُرے وقت میں آپ اپنی غلطیاں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ان کے اربوں ڈالر بیرون ملک پڑے ہوئے ہیں، ڈالرز نے ان کو غلام بنا دیا، غلام ذہن اچھے غلام بنتے ہیں، ان کی پرواز اوپر نہیں جاتی۔

اس کی مثال میں انھوں نے کہاکہ جب تک اجازت نہیں ملتی یہ روس سے سستا تیل نہیں خریدتے، جب تک بحیثیت قوم کوشش نہیں کریں گے ہم آزاد نہیں ہوسکتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انسان کی صلاحتیں اسی وقت اجاگر ہوتی ہیں جب آپ مشکلوں سے اپنے بل بوتے پر کھڑے ہوتے ہیں۔ آزادی اور خوشحالی ملک میں انصاف سے مشروط ہے، لوگ یورپ اور امریکا اس لیے جاتے ہیں کیونکہ وہاں انصاف ہے۔

ان کا کہنا تھا وزیر اعظم ہر ایک سے پیسے مانگ رہا ہے کیونکہ انہوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔ کیونکہ ملک میں اتنا بڑا ظلم ہورہا ہے کہ دنیا میں کسی ملک کو میں نے اس طرح نہیں دیکھا۔

عمران خان نے کہا 11 سو ارب روپے معاف کرانے والے چورسب این آر او کی گنگا میں دھل کر پاک ہورہے ہیں، نواز شریف وطن واپسی کے لیے پر تول رہا ہے اور آصف زرداری کے خلاف کیس ختم ہورہے ہیں۔ سلیمان شہباز بھی واپس آکر ہمیں لیکچر دے رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 30 سال تک برسراقتدار لوگوں کو پرویز مشرف نے اپنا اقتدار بچانے کے لیے این ار او دیا ، اس کے بعد یہ 10 سال دوبارہ حکومت میں آئے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.