کراچی ٹیسٹ، پہلے دن پاکستان 304 پرآوٹ،بابراعظم کے78 رنز
فوٹو : اے ایف پی
کراچی: کراچی ٹیسٹ، پہلے دن پاکستان 304پرآوٹ،بابراعظم کے78 رنز، آغا سلمان نے بھی نصف سنچری بنائی، انگلینڈ کے اوپنرجیکس کرالے آوٹ ہوئے، مہمان ٹیم نے7 رنز بنائے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کا سنسنی خیز آغاز ہوا،46 رنز پر دونوں اوپنرزشان مسعود تیس اور عبداللہ شفیق آٹھ رنز پرپویلین لوٹ گئے۔
اظہرعلی نے45 رنز کی اننگز کھیلی،بابر78، سعود شکیل 30، رضوان 19، آغاسلمان 56 اور نعمان علی20رنز بنا کرآوٹ ہوئے۔
مہمان ٹیم چیک لیچ نے 4کھلاڑی آوٹ کئے، کم عمرریحان نے 2 جب کہ رابنسن ، روٹ اورووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ کے بین ڈکٹ 4 اوراولی پوپ 3 رنز پر کھیل رہے تھے۔
کھانے کے وقفے سے قبل آخری اوور میں اظہر علی اولی رابنسن کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔
سعود شکیل 23 رنز بنا کر ریحان احمد کا شکار بنے جبکہ محمد رضوان 19 رنز بنا کر جو روٹ کی فل ٹاس گیند پر بین اسٹوکس کو کیچ دے بیٹھے، بابر اعظم 78 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ فہیم اشرف 4 رنز بنائے۔
انگلش بولرز کی جانب سے جیک لیچ نے 4، ریحان احمد نے 2 جبکہ رابنسن، مارک ووڈ اور روٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
تیسرے ٹیسٹ کےلئےقومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بتایا کراچی ٹیسٹ میں محمد وسیم جونیئر ڈیبیو کر رہے ہیں، اس کے علاوہ اظہر علی، نعمان علی اور شان مسعود کو بھی پیلنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
امام الحق، محمد علی، زاہد محمود اور محمد نواز کو آرام دیا گیا ہے، ٹاس کے بعد انگلش کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے لیکن پہلی ترجیح سیریز تین صفر سے جیتنا ہے۔
بین اسٹوکس نے کہا کہ جیمز اینڈرسن کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ ریحان احمد ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں، ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو2 صفر کی برتری حاصل ہے۔
تبصرے بند ہیں.