عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب و خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کااعلان کر دیا
فوٹو : فائل
لاہور: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب و خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کااعلان کر دیا ، چیئرمین پی ٹی آئی نے اعلان سے قبل خطاب میں اپنے دور کی کارکردگی بتائی۔
لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے ہمراہ جلسے سے ویڈیولنک پر خطاب کیا۔
انھوں نے کہ دل یہ دیکھ کردکھتاہے ملک نیچے جارہاہے اور چوروں کو اوپر بٹھایا گیا جن کا اپنا پیسہ بیرون ملک ہے اور محلات بنا رکھے ہیں۔
عمران خان نے کہا میں تو بیرون ملک رہ سکتا تھا میری شادی بھی ادھر ہی ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود پاکستان میں رہنے کو ترجیح دی کیونکہ میں نے تو بیرون ملک رہنے کا سوچا بھی نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ آخر وجہ کیا تھا کہ ہماری حکومت گرا کر چوروں کو حکومت دی گئی،آج مہنگائی آسمان پہ ہے اور عام آدمی کا زندہ رہنا مشکل ہوگیاہے۔
جاری ہے
تبصرے بند ہیں.