ڈاکٹرز کو ای میل کرنے پر اب مریضوں سے معاوضہ لیاجائے گا
فائل:فوٹو
واشنگٹن: امریکہ میں ڈاکٹرز کو ای میل کرنے پر اب مریضوں سے معاوضہ وصول کیا جائے گا۔ اس نئی فیس کا اطلاق لوگوں کی اپنے معالجین تک رسائی میں مزید مشکلات حائل کرے گا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکہ کے ہسپتالوں کے نظام مریضوں کی جانب سے معالجین کو بھیجے جانے والے پیغامات پر فیس عائد کرنے جارہے ہیں۔
معالجین کے مطابق آن لائن پیغامات کا جواب دینے کے لیے ان کا کافی وقت صرف ہوتا ہے، کچھ ای میلز اتنی پیچیدہ ہوتی ہیں کہ ان میں انتہائی درجے کی طبی مہارت چاہیئے ہوتی ہے۔
مریضوں کا ماننا ہے کہ اس نئی فیس کا اطلاق لوگوں کی اپنے معالجین تک رسائی میں مزید مشکلات حائل کرے گا اور ساتھ ہی امریکی نظامِ صحت کے بلنگ کے مشکل عمل میں مزید پیچیدگیوں کا اضافہ کرے گا۔
یہ فیس ہر مریض اور ہسپتال کے نظام کے لیے مختلف ہوگی۔ وہ مریض جن کا صحت کا بیمہ ہوگا ان کو ان پیغامات کے لیے 3 ڈالرز جبکہ وہ مریض جو بیمے کے بغیر ہوں گے ان کو 160 ڈالرز ادا کرنے ہوں گے۔
مختلف صحت کے نظام، جنہوں نے نئی پالیسیوں کا اطلاق کیا ہے، کا کہنا ہے کہ انہوں نے مریضوں کو متنبہ کر دیا ہے کہ اگر وہ آن لائن پورٹلز کے ذریعے معالجین کو پیغام بھیجیں گے تو ان سے فیس لی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.