فیفا ورلڈ کپ 2022 ، فائنل میں آج فرانس اور ارجنٹائن مدمقابل ہونگے

فائل:فوٹو

 

دوحا : فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل آج فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 8 بجے کھیلاجائے گا۔

 

میگا ایونٹ کے شیڈول کے مطابق فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے فائنل معرکے میں دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹائن کی ٹیمیں آج قطر کے لوسیل سٹیڈیم میں ٹرافی کے حصول کیلئے مدمقابل ہوں گی جبکہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

 

سٹار فٹبالر لیونل میسی کے پاس ارجنٹائن کو ورلڈکپ جتوانے کا آخری موقع ہے جبکہ دوسری جانب فرانس کے ایمباپے بھی دوسری بار ٹرافی اٹھانے کیلئے پْرعزم ہیں۔

 

رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن اور فرانس کی ٹیمیں اس سے قبل دو ، دو مرتبہ عالمی چیمپئن رہ چکی ہیں، ارجنٹائن 1978 اور 1986 میں عالمی کپ جیت چکی ہے جبکہ دفاعی چیمپئن فرانس کی ٹیم 1998 میں پہلی جبکہ 2018 میں دوسری مرتبہ ورلڈ چیمپئن بنی تھی۔

دوسری جانب گزشتہ روزقطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کیلئے تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے ہونے والا میچ کروشیا نے جیت لیا جس کے بعد فاتح ٹیم ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.