ورلڈ کپ میں لونل میسی کے شاندار کیرئیر کا فاتحانہ اختتام ہوا
لاہور: ورلڈ کپ میں لونل میسی کے شاندار کیرئیر کا فاتحانہ اختتام ہوا ہے تاہم ابھی انھوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے.
قطر میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا ہوا، کپتان کے دو گولز نے اپنی ٹیم کو 36سال بعد ورلڈکپ جتوایا.
لوسیل اسٹیڈیم کے فائنل میچ میں مقررہ وقت کے دوران دونوں ٹیموں کا اسکور 2-2سے برابر رہا ، ایکسٹرا ٹائم میں بھی اسکور ایک بار پھر 3-3سے برابر رہا.
فائنل میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آوٹ پر ہوا ،امپابے کی ہیٹ ٹرک رائیگاں گئی ، فائنل میں ارجنٹائن کی جانب سے لیونل میسی نے 23ویں منٹ میں پنالٹی کک پر پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلوائی.
بعد میں 36ویں منٹ میں اینجلی ڈی ماریا نے اپنی ٹیم کیلئے دوسرا گول کرکے برتری دگنی کردی ، پہلے ہاف کے اختتام تک ارجٹینا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل تھی.
دوسرے ہاف کے 80ویں اور 81 ویں منٹ میں فرانسیسی ٹیم کے امباپے دو گول بنا کر
میچ 2-2سے برابر کردیا ، اضافی وقت میں بھی میسی نے اپنا دوسرا گول کرکے ارجنٹائن کوبرتری دلائی امپابے نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرکے مقابلہ ایک بار پھر 3-3سے برابر کردیا۔
عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی لیونل میسی نےعمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری ورلڈکپ فٹ بال کےآخری میچ کویادگار بنادیا۔
واضح رہے ارجنٹائن نے اس سے قبل 1978ء اور 1986ء میں فیفا فٹ بال عالمی جیتنےکااعزاز حاصل کیا تھا جبکہ فرانس نے فرانس 1998 ء اور 2018ء میں ورلڈ کپ جیتا ہے.
تبصرے بند ہیں.