پنجاب اسمبلی بچانے کیلئے حکمران اتحاد کی دوڑیں،وزیر اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم جمع کردی
لاہور: عمران خان کی ڈیڈ لائن پر پنجاب اسمبلی بچانے کیلئے حکمران اتحاد کی دوڑیں،وزیر اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم جمع کردی، چوہدری پرویز الہی کے خلاف ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی.
ایک درخواست گورنر پنجاب سیکرٹریٹ میں بھی جمع کرائی گئی ہے جس میں گورنر پنجاب سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کی درخواست کی گئی ہے.
ملاقاتوں کا تانتا بندھ گیا،سابق صدر آصف زرداری کی وزیراعظم کے بعد چوہدری شجاعت حسین سے ایک اور ملاقات ہوئی ہے۔
حکمران اتحاد نے براہ راست وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہی سے ملاقاتوں کی بجائے یہ ٹاسک چوہدری شجاعت حسین کو دے دیاہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اگر پرویز الہی نے مشورہ مان لیا تو پانچ ماہ مزید وزارت اعلی پر قائم رہیں گے۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا پنجاب میں جو بھی ہوا اچھا ہی ہوگا،سیاسی ملاقاتیں معمول ہیں ،شہباز شریف اور آصف زرداری سے بھی ملاقات بہترین رہی،فیصلے مشاورت کے بعد کریں گے۔
دوسری طرف اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کےلئے لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے، ن لیگ وزیر اعلی پنجاب کیخلاف اعتماد کے ووٹ کے لیے اسپیکر کو باقاعدہ خط لکھے گی۔
،شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اتفاق،وزیر اعظم نے چودھری شجاعت سے ملاقاتوں پربریفنگ دی،ارکان اسمبلی کو لاہور طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی جنرل باجوہ کو لے کر عمران خان اور پی ٹی آئی پر تنقید نےاس ابہام کو تقویت دی ہے کہ چوہدری پرویزالہی اب بھی اسٹیبلشمنٹ کے ہی کندھے پر کھڑے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.