پی ٹی آئی کے 123 ارکان قومی اسمبلی 23 دسمبر کواستعفوں کی تصدیق کروائیں گے
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 123 ارکان قومی اسمبلی 23 دسمبر کواستعفوں کی تصدیق کروائیں گے، عمران خان کی ہدایت پر 123 ارکان نے جمعرات کو سپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 22 دسمبر کو خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہونے کا کہا گیا ہے ، ارکان ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ آئیں گے.
پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین سپیکر کے سامنے پیش ہو کر تصدیق کریں گے کہ انھوں نے قومی اسمبلی کی نشستوں سے استعفے دے دئیے ہیں وہ منظور کر لیں۔
ارکان سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے رو برو مستعفی ہونے کی تصدیق کے بعد حکمران اتحاد کے حیلے بہانوں سے اقتدار کو طول دینے کا جواز بھی ختم ہو جائے گا.
واضح رہے گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ تحریک انصاف کے ارکان استعفے دینے کے باوجود تنخواہیں بھی لے رہے ہیں حالانکہ ان کے استعفے منظور نہیں کئے گئے۔
بعد میں شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے سپیکر پرویز اشرف کو پی ٹی آئی ارکان کے
استعفوں کی تصدیق کے لیے خط لکھ دیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.