آرڈی اے کا مختلف ہاوسنگ سوسائٹیزکے خلاف آپریشن، غیر قانونی تعمیرات گرادیں

فوٹو : فائل

اسلام آباد: راولپنڈی میں آرڈی اے کا مختلف ہاوسنگ سوسائٹیزکے خلاف آپریشن، غیر قانونی تعمیرات گرادیں،بعض سوسائٹیز کو نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکرعلی رضا علوی نے مختلف سوسائٹیز کی تفصیلات پیش کیں اور بتایا کہ راولپنڈی میں 260 ہاوسٹنگ سوسائٹیز غیر قانونی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈ ی میں کل 386 ہاوسنگ سوسائٹیز ہیں جن میں سے صرف66 سوسائٹیز ہی قانونی ہیں جب کہ بعض کے بارے میں قانونی معاملات ابھی حل طلب ہیں۔

اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے پروگرام میں بتایا گیا کہ آرڈی اے نےکنٹری سائیڈ فارم ہاؤسز ، کنٹری ریزیڈنشیا اور ترکش سمارٹ سٹی کیخلاف آپریشن کیا۔

راولپنڈی میں کتنی ہاؤسنگ سوسائٹیاں اصلی ہیں ؟ کتنی غیرقانونی ؟اور کتنی کیخلاف تحقیقات چل رہی ہیں ،سینئر تجزیہ کار مظہربرلاس اور سہیل اقبال بھٹی نے بھی غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.