آصف زرداری،گیلانی اورنوازشریف کےخلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب ترامیم کے باعث واپس

فائل:فوٹو

اسلام آباد: اسلام آباد احتساب عدالت نے آصف زرداری،گیلانی اورنوازشریف کےخلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب ترامیم کے باعث واپس بھجوادیا۔

احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر نے ریفرنس نیب کو واپس بھجوایا، اس ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق احتساب قوانین میں ترامیم کے باعث ریفرنس پر عدالتی کارروائی آگے بڑھانے کی بجائے واپس بھیجے گئے ہیں حالانکہ کہ اسی ریفرنس میں نواز اشتہاری قرار پا چکے تھے.

ریفرنس کے شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کےتحت ریفرنس ختم کرنےکی درخواست دائرکی تھی جب کہ آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی نے بھی ترمیمی آرڈیننس کے تحت درخواست دائرکررکھی تھی.

متذکرہ ریفرنس میں نواز شریف اور آصف زرداری پر گاڑیوں سمیت توشہ خانہ سے تحائف لینے پر عدالتی کارروائی کی جارہی تھی.

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ تحائف پر ہی سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا ہے جبکہ عمران خان کے تحائف اور گھڑی کے چرچے ہیں جبکہ قانون کے مطابق گاڑی تو کوئی لے ہی نہیں سکتا. 

نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت جو ریفرنس نیب کو واپس بھیجا اس میں ملزمان پر 11 کروڑ کا الزام تھا، جبکہ نیب ترمیم کے بعد 50 کروڑ کے الزام پر نیب کیس بنتا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس متعلقہ فورم کو بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت کے جج اصغر علی کی مدت مکمل ہونے پر محمد بشیر نے بطور ایڈمنسٹریٹو جج ریفرنس کی سماعت کی، عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے رکھا تھا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.