شہباز شریف نے رمیض راجہ کی تعریف کی، آج نجم سیٹھی کے نام کی منظوری دے دی

فائل:فوٹو

لاہور: شہباز شریف نے رمیض راجہ کی تعریف کی، آج نجم سیٹھی کے نام کی منظوری دے دی، نجم سیٹھی نوٹیفکیشن کے بعد چئیرمین پی سی بی  پاکستان کرکٹ بورڈ بن جائیں گے رمیض راجہ کو عہدے سے ہٹادیا جائے گا.

ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کو مسلم لیگ ن کی مسلسل حمایت کا صلہ ملا ہے جبکہ ان کی اہلیہ جگنو محسن رکن پنجاب اسمبلی بھی ہیں، نئے چیئرمین پی سی بی کا نوٹیفیکیشن آج ہی جاری ہوگا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کرکٹ بورڈ سے اقتدار ختم ہونے کے قریب ہے اور نوٹیفکیشن آتے ان کی چھٹی ہو جائے گی، گورننگ بورڈ ممبرز کیلئے نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے نام سمری میں تجویز کیے گئے ہیں۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری وزیراعظم آفس بھجوا ئی، جس میں رمیز راجہ  اور اسد علی خان کی جگہ نئے نام شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ظہرانے پر لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں انہیں بورڈ کا نیا سربراہ بنائے جانے کا عندیہ دیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو پی سی بی کا چیئرمین نامزد کررکھا ہے جبکہ دو ہفتے پہلے ہی انھوں رمیض راجہ کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا تھا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.