انوشکا شرما نے بغیر اجازت تشہیر کے لیے تصاویر استعمال کرنے پر اسپورٹس برانڈ کوجھاڑپلادی
فائل:فوٹو
ممبئی: معروف اداکارہ انوشکا شرما اجازت کے بغیر تشہیر کے لیے اپنی تصاویر استعمال کرنے پر اسپورٹس برانڈ پر برس پڑیں۔انوشکا نے غصّے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ براہِ مہربانی، ان تصاویر کو ہٹا دیں۔
انوشکا شرما نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک برانڈ کی ایک انسٹا پوسٹ شیئر کی ہے جس میں موجود تصاویر میں اداکارہ مذکورہ برانڈ کے کپڑے پہنے نظر آ رہی ہیں۔
انوشکا نے برانڈ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاہے کہ مجھے یقین ہے کہ آپ یہ جانتے ہوں گے کہ میری تصاویر کو تشہیر کے لیے استعمال کرنے سے پہلے آپ کو مجھ سے اجازت لینی ہے کیونکہ میں آپ کی برانڈ ایمبیسڈر نہیں ہوں۔
انوشکا نے غصّے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ براہِ مہربانی، ان تصاویر کو ہٹا دیں۔
اس برانڈ کے ایمبیسڈرز میں ویرات کوہلی، کے ایل راہول، کرینہ کپور خان، یوراج سنگھ، ایم سی میری کوم، اوانی لیکھارا اور ڈی چند شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.