نیوزی کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیےحسن علی اورکامران غلام ٹیم میں شامل
16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
فوٹو: فائل
لاہور: نیوزی کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیےحسن علی اورکامران غلام ٹیم میں شامل پاکستان کے16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
بنچ پر بیٹھ کرگزشتہ سیریز گزارنے والے سرفراز احمد دوبارہ اسکواڈ کا حصہ ہیں آوٹ آف فارم محمد رضوان کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ میچ کھلائے جانے کا امکان ہے۔
چیف سلیکٹرنے تجربات کے باعث انگلینڈ سے 3 صفر کی وائٹ واش شکست کے بعدمحمد علی کو چھٹی دے دی ان کی جگہ حسن علی دوبارہ ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔
کامران غلام بھی ٹیم میں شامل ہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کرنے والے محمد علی کے ساتھ ساتھ فہیم اشرف بھی 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
انگلینڈ کے خلاف ملتان اور کراچی ٹیسٹ مس کرنے والے نسیم شاہ کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف بدستور ان فٹ ہیں۔
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔
نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
واضخ رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، جہاں سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں جبکہ دوسرا 3 جنوری سے ملتان میں ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.