بلوچستان کےعلاقوں کوہلو، ژوب میں آپریشنز،کیپٹن سمیت 6 اہلکارشہید

فوٹو: فائل

راولپنڈی: بلوچستان کےعلاقوں کوہلو، ژوب میں آپریشنز،کیپٹن سمیت 6 اہلکارشہید،ژوب میں سکیورٹی فورسز کی ناکہ بندی سے فرارکی کوشش میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں باروردی سرنگ کے دھماکے میں فوجی افسر سمیت پانچ فوجی جوان شہید ہوگئے۔

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں امن دشمنوں کے خلاف دلیرانہ کارروائیاں کی گئیں،آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق فورسز نے ضلع کوہلوکے علاقے کاہان میں خفیہ مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران دوران فورسز کی لیڈنگ پارٹی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کیپٹن فہد اور وطن کے چار سکیورٹی اہلکارلانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون شہید ہوگئے۔

ژوب میں مقابلے کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا،فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی حق نواز شہید اور دو جوان زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر اعلامیہ کے مطابق ژوب میں پاک افغان سرحد پر نقل حمل کی خفیہ اطلاع پر فورسز نے دہشتگردوں کی ناکہ بندی کردی۔

اس دوران فرار ہوتے دہشتگردوں میں سے ایک مارا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی حق نواز شہید اور دو جوان زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کےاعلامیہ میں واضح کیا گیاہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان میں بھاری جانی قربانیوں سے حاصل کردہ امن کسی کو متاثرنہیں کرنے دیں گی، دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.