فاسٹ بولر میر حمزہ، شاہنواز دہانی اور اسپنر ساجد خان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

فوٹو: فائل

لاہور: فاسٹ بولر میر حمزہ، شاہنواز دہانی اور اسپنر ساجد خان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ، تینوں کو نئی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیسٹ کا حصہ بنایا گیا ہے .

پی سی بی کی عبوری سلیکشن کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم میں سلیکشن کے منتظر ان تینوں باولرز کو قومی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پی سی بی سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں ان تین کھلاڑیوں کا اضافہ کیاگیاہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے عبوری سلیکشن کمیٹی نے ایک اجلاس میں ان باولرز کی شمولیت کا فیصلہ کیا جس میں کپتان بابراعظم کو بھی ویڈیو لنک میں شامل کیا گیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ جب تک ہم پرانی سوچ سے باہر نہیں نکلتے نمبر ون نہیں ہوں گے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ مختلف پلان کے ساتھ جائیں، ہم آسٹریلیا یا جنوبی افریقا جیسی وکٹ بناسکتے ہیں۔

شاہد افریدی نے کہا اگرنسیم شاہ مکمل فٹ نہیں ہیں تو شاہنواز دہانی کو 2 سال سے ساتھ لے کر چل رہے ہیں اسے کب موقع دیں گے؟ انھوں نے یہ بھی کہا وہ بابر اعظم کو ٹاپ کپتان بنانے کے لیے آئے ہیں۔

عبوری چیف سلیکٹر نے میر حمزہ کی اسکواڈ میں شمولیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی نہیں ہیں اس لیے میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کئی کھلاڑی مسلسل کھیلے جارہے ہیں، ورک لوڈ مینجمنٹ ضروری ہے، بینچ پر سینئرز کو موقع ملنا چاہیے، بعد میں انھوں نےنیشنل اسٹیڈیم کی پچ کا بھی معائنہ کیا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.