نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 440 رنز بنا لئے، لیتھم اورویلمیسن کی سنچریاں
کراچی : نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 440 رنز بنا لئے، لیتھم اورویلمیسن کی سنچریاں، مہمان ٹیم نے پاکستان کیخلاف2 رنز کی سبقت حاصل کرلی،.
کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کیوی ٹیم نے165 رنز سے تیسرے دن کاآغاز کیا، پہلی وکٹ 183 رنز پر گری جب کانوے92 رنز بنا کر نعمان کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
دوسری وکٹ 231رنز پرگری جب سنچری میکر لیتھم ابراراحمد کا شکار بنے،272پر ہنری نکل کو نعمان نے 22 رنز پر کلین بولڈ کیا۔
ڈیرل مچل 42 رنز بنا کر ابرار کی بال پر آوٹ ہوئے،ٹم بلنڈل کو47 رنز پر وسیم نے جب کہ بریسول کو5 رنز پر ابرار نے پویلین کا ٹکٹ تھمایا۔
تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا توکپتان ویلمیسن 105 اور سودھی ایک رنز پر کھیل رہے تھے، پاکستان کی طرف سے ابرار احمد نے3 ، نعمان نے2 کھلاڑی آوٹ کئے ایک وکٹ وسیم کو ملی۔
تبصرے بند ہیں.