وزیراعظم شہباز شریف کا نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

فائل:فوٹو

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ان کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماں کو کھو دینے سے بڑھ کر کوئی نقصان نہیں ہے۔ میری جانب سے تعزیت قبول کریں۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ آج انتقال کرگئی تھیں۔

بھارتی وزیراعظم ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد رہے گی کہ ذہانت سے کام لو اور زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزارو۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی 99 سالہ والدہ گجرات کے شہراحمد آباد کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی ان کے چھوٹے بھائی پنکج مودی کے ساتھ گاندھی نگر کے قریب رہائش پذیر تھیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.