میچ فیکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامرکو نجم سیٹھی کی کال آگئی

فوٹو:فائل

لاہور: میچ فیکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامرکو نجم سیٹھی کی کال آگئی، چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ملاقات کےلئے بلا لیاہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے محمد عامر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر مدعو کیا گیا ہے اور وہ آج سے ہی پریکٹس سیشن کا آغاز کریں گے۔

واضح رہے سابق چئرمین پی سی بی نے سابق کرکٹرز اور بالخصوص ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کرکٹرز کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس پر پابندی لگا رکھی تھی۔

سابق فاسٹ باولر کی پریکٹس سیشن میں شمولیت کے ساتھ ساتھ چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی سے ملاقات اور ریٹائرمنٹ ختم کرنے کے اعلان کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے نجم سیٹھی کی ہی کوششوں سے محمد عامرکی میچ فیکسنگ کے بعد کرکٹ میں واپسی ہوئی تھی تاہم کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کے کھلاڑیوں کے ساتھ رویہ کے باعث وہ ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.