عدالتی حکم ہوا میں تحلیل، اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ بوتھ نہ کھلے

اسلام آباد: عدالتی حکم ہوا میں تحلیل، اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ بوتھ نہ کھلے، الیکشن کمیشن نےاسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود ووٹ پولنگ انتظامات کئے نہ عملہ بھیجا.

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے 8 بجے پولنگ شروع ہونی تھی عدالتی حکم پر عمل نہ ہو سکا اور بعد میں وفاقی دارالحکومت میں آج بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا.

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق آج (ہفتہ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانےکا حکم دیا تھا۔ تاہم الیکشن کمیشن عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہا۔

عدالتی فیصلے کے بعد آج انتخابات کی امید لیے ووٹر پولنگ اسٹیشن پہنچے لیکن انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب وہاں انہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کے کوئی انتظامات نظر نہیں آئے۔

یونین کونسل 44 میں عوام سلطانہ فاؤنڈیشن سینٹر پر ووٹ ڈالنے پہنچے جب کہ یوسی 49 برما میں بھی بڑی تعداد میں عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچے ہیں۔

دارالٓحکومت میں شدید سردی کے باوجود یوسی 28 ماڈل ٹاؤن میں بزرگ شہری اپنے بلدیاتی نمائندے منتخب کرنے کے لیے ووٹ ڈالنے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پہنچے ہیں۔

پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند اور عملہ نہ ہونے پر بعض پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز احتجاجاً قطاروں میں کھڑے ہوگئے ہیں لیکن اس احتجاج کو ریکارڈ کرنے والا بھی کوئی نہیں تھا.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.