پاکستان نے9 وکٹوں پر407 رنز بنا لئے، سعود شکیل 124 پر ناٹ آؤٹ

کراچی: دوسرے ٹیسٹ کا تیسرا روز، پاکستان نے9 وکٹوں پر407 رنز بنا لئے، سعود شکیل 124 پر ناٹ آؤٹ ہیں جب قومی ٹیم کو اب بھی 42 رنزکے خسارے کاسامنا ہے۔

تیسرے دان کا پاکستان نے 154 رنز تین کھلاڑی آوٹ سے آغاز کیا تاہم 182 رنزپراچھا کھیلتے کھیلتے امام الحق غلطی کربیٹھے اور83 رنز پر ساوتھی کو وکٹ دے بیٹھے۔

اس کے بعد سرفرازاحمد اورسعود شکیل کے درمیان 150رنز کی شراکت نے قومی ٹیم کو مشکلات سے نکال دیا، سرفراز احمد 78 اور سلمان آغا41 رنزبنا کر نمایاں رہے۔

حسن علی اورنسیم شاہ 4،4رنز کی باریاں کھیل کرچلتے بنے، امیر حمزہ تو کھاتا بھی نہ کھول سکے، تیسرے دان کاکھیل ختم ہوا تو پاکستان کے 9وکٹوں پر 407 رنز تھے۔

سعود شکیل 124 اور ابراراحمد بغیر رنز بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔اعجاز پٹیل نے 3 اور سودھی نے 2 کھلاڑی آوٹ کئے، ساوتھی ، ہینری،اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرا دن

 نیوزی لینڈ 449 پر آوٹ، پاکستان کے 3وکٹوں کے نقصان پر154 رنز، اعجاز پٹیل اورمیٹ ہیری نے آخری وکٹ پر 104رنز کی شراکت بنا کر ٹوٹل449 تک پہنچا دیا۔

نیوزی لینڈ کے68 رنز بنانے والے ہیری نے پاکستانی باولرز کو وختہ ڈالے رکھا، پاکستان نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر154 رنز بنائے۔

دوسرے دن کپتان سمیت تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں، مہمان ٹیم کو ابھی دوسو پچانوے رنز کی برتری حاصل ہے۔

دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کیویز نے309 رنز سے آغاز کیا، بلنڈل51، سودھی11 اور ساوتھی10 رنز بنا کرجلدی آوٹ ہوگئے۔

اس کے بعد اعجاز پٹیل اورمیٹ ہیری نے میزبان باولرز کے صبر کا خوب امتحان لیا ،دونوں نے مل کر104 رنز جوڑے۔

پاکستان کی طرف سے ابراراحمد ایک بار پھر 4 وکٹیں لے کرآگے رہے،3 کھلاڑی نسیم شاہ نے آوٹ کئے 3 آغا سلمان نے گزشتہ روزپویلین واپس بھیجے تھے۔

پاکستان کی طرف سے عبداللہ شفیق 19 ،شان مسعود 20 اور کپتان بابراعظم 24 رنز پر رن آوٹ ہوئے۔
دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو امام الحق ایک بار پھر74 رنز کی اچھی اننگز کھیل کروکٹ پر موجود ہیں ان کے ساتھ سعود شکیل 13 رنز پر ناٹ آوٹ ہیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.